انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی نے متنازع گانوں کے دفاع میں عجیب منطق بیان کر دی

سوشل میڈیا پرشہرت پانے والےخودساختہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنی ’’فنکارانہ‘‘ زندگی، گانوں اور خاص طور پر ذومنی اشعار کے حوالے سے انوکھی وضاحت پیش کردی۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میں بالکل بھی فحش نہیں ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں خواتین کے ساتھ حد سے قریب ہونے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔

اور یہاں تک کہ ماڈل و میزبان متھیرا بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ چاہت جب کسی شو یا تقریب میں آتے ہیں تو کچھ زیادہ ہی بے باک ہوجاتے ہیں۔

اس پر چاہت نے جواب دیا کہ یہ سب ایکٹنگ ہے، میں حقیقت میں کچھ غلط نہیں کر رہا، سب کچھ صرف ویڈیو کا حصہ ہوتا ہے،اس کے پیچھے کوئی بدنیتی نہیں۔

جب میزبان نے ان کے مشہور گانے ’’پاؤ پاؤ‘‘ کا ذکر چھیڑا، جسے خاصی تنقید کا سامنا رہا، تو چاہت نے کہا کہ ان اشعار میں کچھ بھی غلط نہیں، لیکن مجھے اپنی زبان اور مواد پر تھوڑا دھیان دینا چاہیے۔

چاہت فتح علی خان کے مطابق ان کے الفاظ کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button