چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا، جانیے حیران کن فوائد

چینی سائنسدانوں نے چکن جیسی غذائیت ، ذائقے اور ساخت والا گوشت ( پروٹین ) تیار کرلیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سائنسدانوں نے فرمینٹیشن اور فائبر اسٹرکچرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چکن کا متبادل گوشت تیار کیا ہے۔
محققین کے مطابق اس پروٹین کو پودوں سے حاصل ہونے والے غذائی اجزا سمیت فنگس سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی ٹیسٹ بتاتے ہیں کہ اس پروٹین کو چکن کی طرح پکایا جاسکتا ہے حتیٰ کہ اسے چکن کے متبادل کی طرح ریشے ریشے بھی کیا جاسکتا ہے۔
چکن کے متبادل گوشت کی تیاری کا مقصد بڑے پیمانے پر استعمال کیلئے پولٹری فارمنگ پر انحصار کو کم کرتے ہوئے عوام کو چکن کا ایک سستا اور غذائیت بھرا متبادل پیش کرنا ہے۔
چینی فوڈ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ نیا پراڈکٹ طویل مدتی غذائی تحفظ کے چیلنجز حل کرنے میں مدگار ثابت ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب چکن کا متبادل تیار کیا گیا گوشت جلد ہی منتخب کردہ مارکیٹس میں متعارف کروائے جانے کے بعد ریسٹورینٹ ، پیکڈ فوڈز اور گھریلو ضروریات کے طور پر استعمال میں لایا جاسکے گا۔




