دنیا

چین کی بھارت کو سخت تنبیہ

بھارت اور چین کے درمیان پہلے سے موجود سرحدی کشیدگی پر ایک بار پھر شدت آگئی۔ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جانشینی سے متعلق بیانات پر بیجنگ نے پھر نئی دہلی کو سخت تنبیہ دیدی۔

چینی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ دلائی لامہ کا دوبارہ جنم اور جانشینی کا معاملہ مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے،اس پر بھارت کا کوئی بھی مؤقف یا مداخلت تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں۔

چین کا یہ بیان جے شنکر کے پندرہ جولائی سے دورہ چین سے قبل سامنے آیا ہے، جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ دورہ دو ہزار بیس کی مہلک سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہو گا۔

ان جھڑپوں میں کم از کم بیس بھارتی اور چارچینی فوجی ہلاک ہوئے تھے، دلائی لامہ نے ایک بار پھر کھل کر کہا ہے کہ ان کی جانشینی میں چین کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

ان تقریبات میں بھارتی وزراء اور حکام کی شرکت نے چین کو شدید ناراض کیا اور بیجنگ نے ان بیانات کو اپنی ریاستی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔

ترجمان چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دلائی لامہ کارڈ کھیلنا بھارت کے لیے بوجھ بن سکتا ہے، ایسا کرنا بھارت کے لیے اپنے پاؤں پر گولی مارنے کے مترادف ہو گا۔

ان کی موجودگی بھارت کی تزویراتی پالیسی میں ایک اہم کردار رکھتی ہے،دلائی لامہ کی جانشینی ثابت کرتی ہے کہ بھارت اور چین میں صرف سرحدی تنازعات نہیں ہیں۔

یہ صورتحال خطے کی سیاسی حرکیات کو مزید حساس اور غیر یقینی بنا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button