دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھیک مانگ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور ان کے اتحادیوں کو باہر نکالیں کیونکہ ان کی توجہ صرف اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس میں کئی خامیاں موجود ہیں، جس کے باعث یہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور ان کے اتحادیوں کو باہر نکالیں کیونکہ ان کی توجہ صرف اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نزدیک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے کھلا ہے۔

عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے اور پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button