پاکستان

ڈیفنس میں سینئر وکیل شمس الاسلام گولی لگنے سے قتل، بیٹا زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل شمس الاسلام کو قتل کر دیا گیا۔ گولی لگنے سے بیٹا زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم کی شناخت کرلی، گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

کراچی کے درخشاں تھانے کی حدود میں واقع ڈیفنس فیز 6، فرحان اکیڈمی کے قریب اُس وقت گولیوں کی آواز گونجی جب معروف تاجر رہنما مزمل پراچہ کے جنازے میں شرکت جاری تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ممتاز سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام اور ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔

دونوں کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد سمیت اعلیٰ پولیس افسران جناح اسپتال پہنچ گئے۔

جناح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس من واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔

تفتیشی پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمران آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ مقتول کے سابق گن مین کا بیٹا ہے۔

عمران آفریدی کا الزام ہے کہ خواجہ شمس الاسلام نے 2021 میں اُس کے والد کو قتل کروایا تھا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے ہیں، جبکہ سہراب گوٹھ سمیت مختلف بس اڈوں پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی بار نے واقعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

خواجہ شمس الاسلام کی نماز جنازہ ڈیفنس بیت السلام مسجد میں ادا کئے کے بعد ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں میت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button