تازہ ترین

کیا عروہ حسین کے گھر ایک اور خوشی آنے والی ہے؟ ادکارہ نے بتا دیا

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عروہ حسین کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ان کے پیٹ کو قدرے نمایاں دیکھا گیا۔

متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان مناظر کے ساتھ قیاس آرائیوں پر مبنی تبصرے اور سوالیہ کیپشنز شیئر کیے گئے، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ دوبارہ اُمید سے ہیں۔

ان قیاس آرائیوں کے بعد نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد کے پیغامات سامنے آئے، جس پر اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت جاری کی۔

عروہ حسین نے اپنی ایک وائرل تصویر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ اس وقت حاملہ نہیں ہیں، اور پھیلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اداکارہ نے لکھا مبارک باد دینے اور دعائیں کرنے پر صارفین سمیت شوبز شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اُمید سے نہیں ہیں۔

عروہ حسین نے لکھا کہ ان کی نئی ویڈیوز اور تصاویر کو انتہائی مہارت سے ایڈٹ کرکے شیئر کیا گیا جب کہ تصاویر کا اینگل بھی دوسرا دکھایا گیا، جس سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ دوسری بار اُمید سے ہونے کی خبریں وائرل ہونے اور مبارک باد کے پیغامات ملنے کو انہوں نے خوب انجوائے کیا جب کہ ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتے دار بھی ایسی افواہوں سے محظوظ ہوتے رہے۔

خیال رہے کہ عروہ حسین کے ہاں جنوری 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے دسمبر 2016 میں فرحان سعید سے شادی کی تھی اور چند سال تک ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی رہی تھیں۔

دونوں کے درمیان 2023 کے اختتام تک اختلافات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور شادی کے سات سال بعد جنوری 2024 میں دونوں پہلی بار والدین بنے۔

اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد عروہ حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا مزید 6 بچے پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button