کاروبار
گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے شاندارموقع

بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کی فراہمی میں نومبر2025کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 318ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 35.5فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئےبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 235ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
اکتوبر2025کے مقابلے میں نومبر2025میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8فیصدکااضافہ ہوا۔
اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے 315ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جونومبرمیں بڑھ کر318ارب روپے ہوگئے۔



