صحت و سائنس

گوگل نے کافی عرصے بعد اپنے ہوم پیج پر کیا بڑی تبدیلی کی؟

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ایک بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر شاذ و نادر ہی تبدیلی کی جاتی ہے۔

تو جب کمپنی کی جانب سے ایسا کیا جاتا ہے تو یہ واقعی اہم ہوتا ہے۔

درحقیقت بظاہر یہ چھوٹی مگر اہم اپ ڈیٹ وہاں کی گئی ہے جہاں ہم گوگل پر آن لائن سرچز کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے سرچ بار میں ایک نئے پلس (+) بٹن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل آپ کے ڈاکومنٹ یا فوٹو کی وضاحت کرے کہ اس کے اندر کیا ہے، تو یہ نئی اپ ڈیٹ اس سے متعلق ہے۔

جب آپ اس پلس بٹن پر کلک کرتے ہیں تو ایک ڈراپ ڈاؤن مینیو نظر ٓتا ہے جس میں اپ لوڈ امیج اور اپ لوڈ فائل کے آپشنز ہوتے ہیں۔

جب آپ ان میں سے کسی ایک آپشن کو منتخب کرتے ہیں تو وہ اےآئی موڈ پر لے جاتا ہے۔

اے آئی موڈ میں گوگل کے جنریٹیو ماڈلز آپ کی اپ لوڈ فائل کا تجزیہ کرکے سمریز، وضاحت یا فائل کے مطابق جوابات دیتے ہیں۔

یہ فیچر بالکل نیا نہیں کیونکہ گوگل میں پہلے ہی اے آئی موڈ میں فائل اپ لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

مگر اس نئے فیچر سے یہ عمل اب بہت آسان ہو جائے گا اور بظاہر کمپنی کی خواہش ہے کہ لوگ سرچ کو محض سوالات ٹائپ کرنے سے زیادہ اہم تصور کریں۔

طویل عرصے تک گوگل سرچ میں کی ورڈز پر توجہ مرکوز کی گئی، یعنی آپ کسی چیز کو ٹائپ کرتے اور گوگل ویب پر سرچ کرکے لنکس دکھا دیتا ہے۔

یہ طریقہ کار اب بھی موجود ہے مگر اس میں نئے اضافے کیے گئے ہیں۔

یہ نئی تبدیلی ابھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر گوگل استعمال کرنے والے صارفین کو نظر آئی ہے، بلکہ انکوگنیٹو موڈ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

البتہ موبائل براؤزر پر ابھی یہ تبدیلی نہیں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button