انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر پوڈکاسٹ تنازع، عدنان فیصل کے دعوؤں پر سوالات

پاکستانی اداکار اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر معراج حق نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق پوڈکاسٹ تنازع میں میزبان عدنان فیصل کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پوڈکاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر نے ان کے شو میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی کہا کہ وہ اب تک 700 انٹرویوز کر چکے ہیں اور کبھی کسی مہمان کو پیسے نہیں دیے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی ادائیگی کیوں کریں۔

معراج حق نے عدنان فیصل کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عدنان فیصل کی ٹیم نے انہیں پوڈکاسٹ میں آنے کی دعوت دی مگر ساتھ ہی کہا کہ شو میں آنے کے لیے 2 لاکھ 85 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ رقم مبینہ طور پر پروموشن کے لیے مانگی گئی۔

معراج حق کا کہنا تھا کہ وہ کسی انٹرویو یا پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے خود پیسے ادا نہیں کرتے۔

معراج حق کے بیان کے بعد کئی دیگر کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی ایسے ہی تجربات شیئر کیے طلحہ ویویز کے مطابق ان سے 3 لاکھ روپے مانگے گئے۔ اداکارہ ایمن خان نے اس معاملے پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیا۔

اس تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کیا واقعی ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کے لیے رقم مانگی؟ یا پھر پوڈکاسٹ ٹیم خود کریئیٹرز سے پیسے لے کر انہیں شو میں بلاتی ہے؟

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پوڈکاسٹ انڈسٹری کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button