کاروبار

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.90 فیصد پر آگئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 اشیاء سستی ، 29 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 6.19 اور آٹا 2.88 فیصد مہنگا ہوا،انڈے 0.93 ، گھی ، کوکنگ آئل اور دال مونگ بھی مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.18 اور چینی 4.91 فیصد سستی ہوئی،پیاز 4.08 اور آلو 1.71 فیصد سستے ہوئے،حالیہ ہفتے کیلے ، دال چنا ، دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button