کاروبار

ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

ہونڈا سی ڈی 70،سی جی 125 اور 150 بغیر سود کے حاصل کریں۔ ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

کمپنی نے بینک الفلاح کے اشتراک سے زیرو مارک اپ کے ساتھ آسان اقساط پر ایک سکیم معارف کروائی ہے،محدود مدت کے لئےمتعارف کرائی گئی اس آفرکے ذریعے خریدار اپنے بینک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکلز آسان اقساط پرحاصل کر سکتے ہیں۔

صفر مارک اپ کی اس سکیم میں ہونڈا کمپنی کے تین ماڈلز شامل ہیں جن میں ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا سی جی 125 اور ہونڈا سی جی 150 شامل ہے۔
بینک حکام کے مطابق ان ماڈلز پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی، یہ سکیم محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکل کی دستیاب سٹاک سے مشروط ہوگی۔

اقساط کی ادائیگی کا طریقہ بھی آسان ہے،ہونڈا CD 70 جس کی قیمت 159,900 روپے ہے، اب 26,650 روپے ماہانہ اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہے،اسی طرح CG 125 اور CG 150 بھی اس بغیر سود اسکیم کے تحت دستیاب ہیں، جس سے یکمشت بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

موٹر سائیکل بک کروانے یا اقساط سکیم کی شرائط اور اہلیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا اس کے آفیشل رابطہ ذرائع سے رجوع کر سکتے ہیں،یہ پیشکش ان افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو ہونڈا موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں لیکن بڑھتی قیمتوں کے باعث انتظار کر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button