صحت و سائنس

یوٹیوب میں نئے بہترین فیچر کی آمد

یوٹیوب کی موبائل ایپ کو جب متعارف کرایا گیا تو اس کا بنیادی مقصد ویڈیوز دیکھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

مگر برسوں بعد یوٹیوب کی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں اور کمپنی موجودہ عہد میں مواد کو دیکھنے کی عادات کے مطابق ایپ کو تبدیل کر رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایپ کے مخصوص حصوں جیسے شارٹس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، تاکہ نہ صرف مخالف پلیٹ فارمز کا مقابلہ کیا جاسکے بلکہ کریٹیرز کے مطالبات کو بھی پورا کیا جاسکے۔

کمپنی نے حال ہی میں اڈوب سے شراکت داری کی ہے تاکہ مختصر ویڈیوز کی تیاری آسان ہو سکے۔

اب کمپنی کی جانب سے صارفین کو شارٹس کی تیاری کے لیے ایک اور بہترین ٹول فراہم کیا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے create موڈ کی آزمائش شروع کی گئی۔

یہ نیا موڈ یوٹیوب ایپ میں پلس آئیکون کلک کرنے پر اوپن ہوگا۔

اس نئے موڈ میں مواد کی تیاری کے لیے متعدد ٹولز بشمول اے آئی پر مبنی ٹولز موجود ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے موڈ کو صارفین تصاویر، ویڈیو کلپس، گرین اسکرین بیک گراؤنڈز، میوزک ٹریکس اور دیگر کی تیاری کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے یہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ کس طرح اے آئی صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی، مگر ممکنہ طور پر ایسا کرنے کے لیے آپ کو ایک پروموٹ تحریر کرنا ہوگی۔

یہ بالکل نیا نہیں کیونکہ ابھی بھی یوٹیوب ایپ میں تجرباتی اے آئی فیچرز کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر کی تیاری ممکن ہے۔

تو ایسا ممکن ہے کہ نئے موڈ میں یہ ٹولز تجرباتی فیچرز کی طرح ہی کام کریں۔

یہ بھی واضح نہیں کہ اس میں مزید کونسے ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے جو اے آئی پر مبنی نہیں ہوں گے۔

یہ نیا create موڈ ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کا مقصد شارٹس کی تیاری کے لیے نئے ذرائع کی آزمائش کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button