کاروبار
100 انڈیکس میں زبردست تیزی کا رحجان
حکومت کی مثبت معاشی پالیسوں کے ثمرات، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار۔ روز نئے ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ سینتیس ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ سینتیس ہزا ر چھ سو اٹھاسی پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔




