دنیا
6.2 شدت کا ہولناک زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف وہراس

تائیوان میں ہولناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔
مقامی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن (سی ڈبلیو اے ) کےمطابق زلزلے کی گہرائی 88.1 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،تائیوان کے دارالحکومت تائی پےمیں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔تاہم آفٹرشاکس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔




