صحت و سائنس

سائبر کرائم ایجنسی کی واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچاؤ کی ہدایات جاری

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا شبہ ہو کہ کوئی اور واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے۔ تو فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کریں۔

این سی سی آئی اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکنگ کی صورت میں سب سے پہلے واٹس ایپ کو ان انسٹال کریں۔ اور دوبارہ انسٹال کر کے اپنا فون نمبر درج کریں۔ اس کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں والا کوڈ فوری طور پر درج کریں۔

کوڈ درج کرتے ہی واٹس ایپ ہیکر کے موبائل سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔ کیونکہ ایک وقت میں واٹس ایپ صرف ایک موبائل پر فعال رہ سکتا ہے۔

ایجسنی کے مطابق اگر ہیکر نے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آن کر رکھی ہو اور پن معلوم نہ ہو۔ تو واٹس ایپ 7 دن انتظار کا کہہ سکتا ہے۔ تاہم اس دوران صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ انتظار کے دوران کوئی بھی اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے۔ اس لیے صارفین محفوظ رہیں گے۔

این سی سی آئی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری ہدایات پر عمل کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button