دنیا

آسٹریلیا کے ساحل پر حملہ آور کو قابو کرنے والا بہادر شخص مسلمان نکلا

آسٹریلیا کے ساحل پر خونی کھیل کھیلنے والے حملہ آور کو دبوچنے اور رائفل چھیننے والا بہادر شخص مسلمان نکلا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شہری کی شناخت 43 سال کے احمد الاحمد کے نام سے ہوئی ہے۔ احمد الاحمد دوبچوں کا باپ اور سڈنی میں پھل فروش  ہے۔

حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں احمد کو بھی بازو پر دو گولیاں لگیں۔ احمد الاحمد اسپتال میں زیر علاج ہے، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں یہودیوں کے تہوار کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سڈنی پولیس کے مطابق ایک حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کو دہشت گردی کا واقعہ قراردے دیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button