صحت و سائنس

اوپن اے آئی نے اپنا نیا امیج فیچرمتعارف کروا دیا

سال 2025 کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی امیج جنریشن ماڈلز میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جبکہ گوگل کا نانو بنانا ماڈل صارفین میں خاصا مقبول رہا۔

اسی رجحان کو مدِنظر رکھتے ہوئے، چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی امیج جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جی پی ٹی امیج ماڈل 1.5 صارف کی ہدایات کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ تفصیلی اور معیاری تصاویر تیار کرتا ہے۔

یہ نیا امیج ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

آپ اسے سائیڈ بار میں چیٹ جی پی ٹی فار امیجز کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس میں صارفین کو پری سیٹ اسٹائلز اور ٹرینڈنگ ڈیزائنز دستیاب ہوں گے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بیشتر افراد چیٹ جی پی ٹی میں کسی تحریری پروموٹ کو تصویر میں بدلنےکے لیے استعمال کرتے ہیں، جس کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کیا کچھ کرسکتی ہے، مگر چیٹ انٹرفیس کو اس مقصد کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق تصاویر کی تیاری اور ایڈیٹنگ ایک مختلف قسم کا ٹاسک ہے اور اس کے لیے ایک مختص اسپیس ہونا چاہیے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ یہ نیا ماڈل سابقہ ماڈل کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تیز ہے اور ہدایات پر زیادہ بہتر طریقے سے عمل کرسکتا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ نیا ماڈل اے آئی تصاویر میں ٹیکسٹ کو زیادہ بہتر طریقے سے شامل کرسکتا ہے جس میں سابقہ ماڈل ناکام رہتا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button