دنیا

ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی عرب

سعودی عرب نے ایران کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران کے خلاف کسی بھی طور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر کو یقین دہانی کرادی کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مسعود پزشکیان نے محمد بن سلمان کو بتایا کہ ایران کے خلاف امریکا کی دھمکیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں گی۔ تہران بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے والے ہرعمل کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد نے ایران کی خود مختاری کا احترام کرنے کا اعادہ کیا اور تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ ریاض نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا کشیدگی کو مسترد کردیا، علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button