ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی خفیہ ملاقات، مداح حیران

پاکستان کے نوجوان اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی مبینہ ملاقات نے مداحوں میں خوشی اور جوش کی لہر دوڑا دی ہے۔
ہانیہ عامر اور عاصم اظہرکے پہلے بھی قریبی تعلقات رہ چکے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ دونوں الگ ہو گئے تھے۔ عاصم کی سابقہ منگنی بھی ٹوٹ چکی ہے اور اب افواہیں زور پکڑ رہی ہیں کہ دونوں دوبارہ قریب آ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات ہوائی اڈے پر ہوئی، جہاں عاصم نے مبینہ طور پر ہانیہ کو لینے کے لیے آئے۔
اس دوران کہا گیا کہ وہ ماسک اور بیس بال کیپ پہن کر خود کو چھپانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ کوئی انہیں نہ پہچانے۔
مداحوں نے فوراً سوشل میڈیا پر اس ملاقات پر تبصرے شروع کر دیے۔ ایک مداح نے لکھا، ’یہ عاصم ہیں، لڑکیوں!‘
جبکہ ایک اور نے مذاق میں کہا، ’شادی رمضان میں ہوگی؟‘
اب ایک مبینہ ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے شادی کے کسی پروگرام کو دکھایا گیا ہے۔
مداحوں کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو ان کی مہندی کی تقریب کی ہے، اور اسے دیکھ کر شائقین میں جوش اور دلچسپی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔
اگرچہ دونوں نے ابھی تک اس ملاقات یا ممکنہ رشتے کی تصدیق نہیں کی، مگر مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور سب امید کر رہے ہیں کہ یہ جوڑی دوبارہ محبت میں ہو سکتی ہے۔
اس ملاقات نے پہلے سے جانی پہچانی جوڑی کے مداحوں کو بہت خوش کر دیا ہے اور ان کی جانب سے تعلقات کے حوالے سے ہر چھوٹی خبر پر نظر رکھی جا رہی ہے۔




