انٹرٹینمنٹ

ڈاکٹر نبیہا علی خان کے ازدواجی زندگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

مشہور کلینیکل سائیکالوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا گھر ٹوٹا تو اس کے ذمہ دار ان کے شوہر کے اہل خانہ ہوں گے۔

ڈاکٹر نبیہا کے مطابق ان کے شوہر حارث کھوکھر والدین کی باتوں میں آ کر ان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر گھر والوں کو کوئی اور رشتہ پسند تھا تو اس شادی پر رضامندی کیوں دی گئی۔

ان کا مؤقف تھا کہ شوہر کو اپنی بیوی کا ساتھ دینا چاہیے اور ہر معاملے میں والدین کی جانب داری سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کم کیں، گھر کے کام انجام دیے اور ساس کی خدمت کی، مگر اس کے باوجود حالات بہتر نہ ہو سکے۔

پروگرام کے دوران میزبان فضا علی بھی جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے ڈاکٹر نبیہا کو تسلی دیتے ہوئے ناظرین سے اپیل کی کہ کسی خاتون کا مذاق نہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی عورت خوشی سے اپنا گھر نہیں توڑتی، بلکہ حالات اسے ایسے فیصلوں پر مجبور کرتے ہیں۔

پروگرام کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے، تاہم تاحال حارث کھوکھر یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button