انٹرٹینمنٹ

سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ؟ ٹیم کا اہم بیان سامنے آ گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمسا ز سنجے لیلا بھنسالی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ان کی ٹیم نے وضاحت جاری کر دی۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ٹیم کے مطابق فلم ساز نے اپنی سالگرہ کے دن ہسپتال کا دورہ ضرور کیا، تاہم یہ دورہ کسی ہنگامی صورتحال یا دل کے دورے کے باعث نہیں بلکہ معمول کے طبی معائنے کے لیے تھا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی بالکل صحت مند ہیں اور ان کی طبیعت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

ٹیم کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات نے بلاوجہ تشویش کو جنم دیا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، سنجے لیلا بھنسالی نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ اپنی آئندہ فلمی منصوبوں پر بھی فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بھی 

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک ممتاز ہدایت کار، پروڈیوسر اور کہانی نویس ہیں، ان کی پہلی بڑی کامیابی فلم’’ہم دل دے چکے صنم‘‘(1999) سے ہوئی۔

اس کے بعد’’دیوداس‘‘(2002)، ’’بلیک‘‘(2005)،’’گلیوں کی راسلیلا رام لیلا‘‘ (2013)،’’باجی راؤ مستانی‘‘(2015) اور’’پدماوت‘‘(2018) جیسی فلموں نے انہیں شوبز کی دنیا میں ایک منفرد مقام دلایا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button