دنیا

امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پرعائد پابندیاں اٹھا لیں

امریکی اخبار نے کہا ہےکہ امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی۔

اس حوالے سے امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے اپنے بیان میں کہا بدقسمتی ہےکہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے، روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل اورگیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچادی۔

گزشتہ ہفتے روسی تیل کی سپلائی کی کیا صورتحال رہی؟

امریکی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی سپلائی گزشتہ ہفتے16 لاکھ بیرل بڑھ کر 2.17 کروڑ بیرل رہی۔

امریکی ادارے کے مطابق چین نے روس سے 1.24 کروڑ بیرل تیل خریدا، اس کے علاوہ بھارت کی خریداری 2 لاکھ بیرل اضافے سے 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔

امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ترکیے کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل 7 لاکھ بیرل رہی جب کہ امریکی چھوٹ ملنے کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچا، بھارت آئندہ ہفتے 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button