انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک کا جنون ایک اورنوجوان کی زندگی نگل گیا

ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق حسنین علی  ٹرین پر پشاور سے لاہور جارہا تھا، گھر جانے سے قبل حسنین علی کا گھر پر رابطہ بھی ہوا جس میں اُس نے کہا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔

متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اسکے والدین لاہور میں مقیم ہیں، پولیس و امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button