دنیا

عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

آسٹریلین فتویٰ کونسل کی جانب سے باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا اختتام 19 مارچ کو ہوگا جبکہ آسٹریلیا میں عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ آسٹریلیا کی مقامی اور بین الاقوامی فلکیاتی مشاہدہ گاہوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

آسٹریلین فتویٰ کونسل نے نئے چاند کی پیدائش، غروبِ مہتاب اور آسٹریلیا سمیت قریبی خطوں میں رویت کے امکانات کے سائنسی تخمینوں کی بنیاد پر اعلان کیا۔

آسٹریلین نیشنل امام کونسل اور فتویٰ کونسل نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ علمائے کرام اور ائمہ دیگر طریقہ کار پر بھی عمل کر سکتے ہیں، کونسل نے کمیونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اختلافات کا احترام کرتے ہوئے اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔

آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد اور رکن ائمہ نے مسلم کمیونٹی کو عید کی پیشگی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں غزہ کے فلسطینیوں کو اپنی دعاؤں اور عطیات میں یاد رکھیں ۔

کونسل کا کہنا تھا کہ فلکیاتی حساب کتاب یکم شوال کے آغاز میں درستی اور تسلسل کو یقینی بناتا ہے، تاہم مسلم کمیونٹی کے اندر موجود مختلف آراء کا احترام بھی ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button