دنیا

مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے، چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں چین یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کے خلاف ہے۔

چینی سفیر نےکہا کہ چین بین الاقوامی قانون کو ملکی قانون کے تابع کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرفوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اوربحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، چین کی ثالثی کی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button