دنیا

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی تصویر جاری

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی ایک تصویر ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جاری کی گئی تصویر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تصویر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس وقت لی گئی جب وہ اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ تصویر ان کی شہادت سے چند لمحے قبل کی ہے، جسے بعد ازاں منظر عام پر لایا گیا۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے جاری ہیں۔

 یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ایران سمیت مختلف ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس تصویر کا اجرا ایک علامتی اہمیت رکھتا ہے، جو موجودہ حالات میں ایران کے بیانیے اور عوامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button