کاروبار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی 0.9 ڈالر اضافے کے ساتھ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

یاد ہے کہ ہفتے کو عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روزہ کمی کے بعد پھر اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوکر 472062 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 4116 روپے کے اضافے سے 404717 روپے ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button