دنیا

مذاکرات کیلئے پاکستان آنے سے کبھی انکار نہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔

آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ بیان مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود ان کے آلہ کاروں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا خاتمہ کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button