پاکستان اور ترکیہ میں عدالتی تعاون مضبوط بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لیے گئے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور آئینی عدالت کے ججز اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطح وفد کے ارکان بھی شریک ہوئے، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ترک وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔
مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کی عدلیہ کے لیے اہم ہے اور عدالتی شعبے میں تعاون کی کلید ثابت ہوگی۔
چیف جسٹس نے ترکیہ کے عدالتی نظام میں جدت اور عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، باہم منسلک ہوتی دنیا میں عدالتی نظام الگ نہیں رہ سکتا، امید ہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں زیادتی کے بعد3 سالہ بچی قتل چیف جسٹس نے واضح کیا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے عدالتی نظام کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔




