دنیا

امریکی ناکا بندی ختم ہونے کے اشارے ملے ہیں، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکا بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکا بندی ختم ہونے پر اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہو نگے۔ امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکا بندی ختم کرنا مذاکرات بحالی کی شرط ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button