دنیا

امریکی ناکہ بندی ختم ہوگی تو مذاکرات کرلیں گے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا اگر ناکہ بندی ختم کر دے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی روک دے تو ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ طور پر اسلام آباد میں منعقد ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ کسی بھی نئے مذاکراتی دور سے قبل امریکا کو جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی روکنا ہوگی۔

انہوں نے ایرانی اخبار شرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی امریکا ناکہ بندی ختم کرے گا، مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کسی فوجی جارحیت کا آغاز نہیں کیا، اگر امریکا سیاسی حل چاہتا ہے تو ایران اس کے لیے تیار ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس کے لیے بھی تیار ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو وہ دشمن کے باقی اثاثوں کو تباہ کن ضربیں دیں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی نئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

آئی آر جی سی نے جنگ بندی کو ’نام نہاد‘ قرار دیتے ہوئے اسے ایک خاموش میدانِ جنگ سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس دوران بھی دشمن کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں چوکسی برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے لیے تیار رہنا ناگزیر ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button