کاروبار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4572 ڈالر فی اونس تک گر گئی ہے، جبکہ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 5500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے تک آ گئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور ایک تولہ چاندی 45 روپے سستی ہو کر 7766 روپے پر آ گئی ہے۔

؎ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی اسی رجحان کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button