دنیا

امریکا کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد روس نے مسترد کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد کو روس نے مسترد کرتے ہوئے اسے غیرمتوازن اور اشتعال انگیز اقدام قرار دے دیا۔ روسی مندوب نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکا نے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر کی حمایت سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرے اور جہازوں پر عائد ٹول ختم کرے۔

روسی مندوب نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد متوازن نہیں بلکہ صرف ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیار کی گئی۔

 

سلامتی کونسل میں روس کے مؤقف کے بعد قرارداد منظور نہ ہوسکی جسے امریکا کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے کیونکہ یہ گزرگاہ دنیا میں تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ ایران پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ خطے میں امریکی اقدامات اور پابندیوں کے باعث سیکیورٹی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے ایران کی حمایت خطے میں بدلتی ہوئی عالمی صف بندی کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں روس اور چین ایران کے قریب دکھائی دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button