پاکستان

ریلوے افسران کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے افسران کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلے کیے گئے جس کے مطابق لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اجلاس میں ٹریفک افسران کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی میں بھی ریلوے کو بدلنے کی خواہش ہے، وزیراعظم سیلون اب عوام کی ملکیت ہے اب یہ مفت استعمال نہیں ہو گا اسکے لئے اپنی جیب سے کرایہ ادا کرنا ہوگا، افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دئیے گئے،جو باہر ہیں انکو واپس آنا ہو گا۔

ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا ایم ایل ون میں پہلے کراچی سے روہڑی ٹریک کو بنانا ہے،ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ مین لائن ہے، جب وہ بنے گی تومعاملات بہتر ہونگے اور ریکوڈیک کامیاب ہو گا، آئندہ 2 سے 3 سالوں میں کراچی روہڑی ٹریک کی تعمیر نو مکمل کر لیں گے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button