پنجاب اسمبلی نااہلی کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے آٹھ رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں چیف وہپ رانا ارشد، وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی سے علی حیدر گیلانی،ق لیگ سے چویدری شافع حسین اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی مذاکرتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ صدر لاہور شیخ امتیاز ،اعجاز شفیع اور دیگر کے نام سپیکر کو آج بھجوائے جانے کاامکان ہے۔




