انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نوشین شاہ نے خود کو 70 دن تک کمرے میں کیوں بندہ رکھا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نوشین شاہ نے شوبز انڈسٹری سے عارضی دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں نوشین شاہ نے شرکت کی اور اپنی صحت سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ 2 سالوں سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں، جس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے کچھ حالات ٹھیک نہیں تھے، طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے ریکوری کے مراحل سے گزر رہی تھی۔

اداکارہ نے بیمار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے ذہنی طور پر تو بیمار ہوئی لیکن جسمانی طور پر بھی بیمار ہوئی، کھانے پینے اور روز مرہ کے کاموں میں دشواری کا سامنا تھا، میرے اندر عجیب سا ڈر و خوف پیدا ہوگیا تھا، 70 دن تک میں اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی، مجھے کسی کی خوشی یا غم محسوس نہیں ہوتا تھا۔

نوشین شاہ نے مزید کہا کہ اب میں بلکل صحت یاب ہوگئی ہوں اور انڈسٹری میں دوبارہ کام کرنےکیلئے تیار ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button