پاکستان

اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلی فونک گفتگو، امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں اسحاق ڈار نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی موثر ادائیگی میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگراموں اور کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے تنازعات کے پرامن حل کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button