دنیا

ایران میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،21 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ایران کے شہر کاور کے قریب ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کا نقصان ہونے پر فضا سوگوار ہے، حادثے میں کم از کم 21 افراد جان سے گئے جب کہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے ہے، تاحال حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم سوشل میڈیا پر جائے حادثہ کی تصاویر میں بس کو پہاڑی سڑک پر الٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

 خیال رہے کہ ایران میں ٹریفک حادثات کی شرح خطرناک حد تک بلند ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سڑک حادثات میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 حکومت نے بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ اس افسوسناک واقعے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بس کہاں جا رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کی معلومات کو جمع کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button