کاروبار

حکومتی اعلانات، دعوے اور اقدامات سب بیکار، چینی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

حکومتی اعلانات، دعوے اور اقدامات سب بیکار،کہیں بھی چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں رہی۔ لاہور اور اسلام آباد کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہو گئی۔ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قیمتیں ایک سو نوے روپے فی کلو تک پہنچ گئیں، وفاقی وزیر نے شوگر ملوں کے اسٹاک کی ’’سخت نگرانی‘‘ کا حکم جاری کردیا۔

ملک بھر میں چینی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارکیٹوں میں چینی کی شدید قلت دیکھی جارہی ہے۔

لاہور کے بازاروں میں قلت کے باعث ڈیلرز نے تو کاروبار ہی بند کردیا۔

معاشی حب کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قیمتیں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 190 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئیں۔

ہول سیلرزکا کہنا ہے کہ ملز والے سرکاری ریٹ پر چینی فراہم نہیں کر رہے، زیادہ تر شہروں میں ہول سیلرز کو سرکاری ایکس مل قیمت پر چینی دستیاب نہیں۔

ہول سیلرز کے سرکاری ریٹ پر دکاندار کو چینی نہیں مل رہی جس سے گھریلو صارف بھی سرکاری قیمت پر چینی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

ترسیل میں تاخیر و معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملوں کے اسٹاک کی ’’سخت نگرانی‘‘ کا حکم اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شوگرملز سے چینی کی فروخت کے لیے 9 شرائط بھی عائد کردی گئیں۔

حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار دے دیا جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر چینی نہیں ملے گی

شوگر ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی شرائط سے چینی کی بروقت خریداری نہ ہونے سے مارکیٹ میں ریٹ 200 روپے کلو تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button