پاکستان
پولی کلینک فارمیسی کی اندرونی چھت گرنے کے قریب
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے سرکاری اسپتال کی فارمیسی کی چھت مون سون بارشوں سے ٹپکنے لگی، ادویات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مون سون بارشوں کے باعث چھت سے پانی مسلسل ٹپکنے لگا۔ رپورٹس کے مطابق ملازمین کی جانوں کو خطرہ ہے جبکہ ادوایات بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
بوسیدہ چھت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ بارہا شکایت کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ملازمین کے مطابق مرمت کی متعدد درخواستیں دی گئیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔




