پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کےسرکاری دورہ کے دوران قاہرہ میں مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ان اہم ملاقاتوں میں مصری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کی اعلیٰ قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جنرل ساحر نے انتہاپسندی کے خاتمے میں مذہبی رواداری پر زور دیا۔

ان اہم ملاقاتوں میں مصری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزارت دفاع آمد پر مصری فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button