پاکستان

پنجاب کا آلودگی سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام، جدید سسٹم نافذ کر دیا

پنجاب آلودگی پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے قانون بنانے والا پہلا صوبہ بن گیا، پنجاب کے دس زونزکی ڈیجیٹل نگرانی کا جدید ترین سمارٹ نظام نافذ کر دیا گیا۔ دس زونز میں آلودگی پر خود کار جدید نظام خبردار کا الرٹ جاری کرے گا، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔

دس زونز کیلیے زونل انچارج اور انسپکٹرز تعینات کر دیئے گئے،مانیٹرنگ اسکوارڈز نے فیلڈ میں کام شروع کردیا۔

جدید نظام صنعتوں کی چمنیوں، بھٹوں اور گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کو ٹیکنالوجی سے جانچے گا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس مقدار اور معیار سے زائد دھوئیں، آلودگی پر مرکزی ڈیجیٹل نظام کو اطلاع دے گی۔

ای پی اے فورس کا متعلقہ شعبے کا دستہ فوری کارروائی کرکے آلودگی پھیلانے کو روکے گا۔

جدید نظام صنعتوں کا زہریلا مواد پانی میں بہانے، کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے، پلاسٹک جلانے پر بھی کارروائی کرے گا۔

ہر زون میں جدید ڈرون کیمرے، خصوصی گاڑیاں اور فوری رسپانس ٹیکنالوجی بھی فراہم کر دی گئی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button