ویسٹ انڈیز کی فتح، سیریز برابر
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تین میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، گودا کیش موتی 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21رنز بنائے۔ اس کے علاوہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔




