پاکستان

فلسطینی عوام کے لیےامدادی سامان روانہ کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے امدادی سامان کی 17ویں کھیپ روانہ کی۔

اس امدادی کھیپ میں خوراک، خشک دودھ، تیار کھانے اور طبی آلات شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ غزہ میں قحط سے چھوٹے چھوٹے بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینوں تک اشیائے ضروریہ کی بغیررکاوٹ ترسیل چاہتےہیں، امدادی سامان کیلئے تعاون پر الخدمت فاؤنڈیشن کےشکرگزار ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button