کھیل

ویسٹ انڈیز کو زبردست شکست، ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں 14 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

یہ میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلا گیا، جہاں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 176 رنز تک محدود رہی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف اور فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ حسن نواز 15اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان جب کہ دوسرے میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی تھی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button