صحت و سائنس

زمین آج معمول سے تیز گھومے گی، ماہرین میں تشویش

زمین کی گردش میں حالیہ برسوں کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے، اور ماہرین اب بھی اس تبدیلی کی مکمل سائنسی وضاحت تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ آج، 5 اگست کو زمین کے معمول سے زیادہ تیزی سے گھومنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں دن کی طوالت میں 1.25 سے 1.51 ملی سیکنڈ تک کمی آسکتی ہے۔

اگرچہ یہ تبدیلی روزمرہ معمولات پر کوئی براہ راست اثر نہیں ڈالے گی، لیکن سائنس دان اسے معمولی نہیں سمجھ رہے۔

ٹائم اینڈ ڈیٹ کے مطابق، یہ پیش گوئی انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرینس سسٹمز سروس اور یو ایس نیول آبزرویٹری کی معلومات پر مبنی ہے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق دن 1.51 ملی سیکنڈ چھوٹا ہونا تھا، تاہم بعد میں اسے 1.25 ملی سیکنڈ تک محدود کر دیا گیا۔

اگر موجودہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو آج کا دن زمین کی تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر دن بن سکتا ہے۔

اس سے قبل 30 جون 2022 اور 5 جولائی 2024 کو بھی زمین کی گردش میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی۔

جن میں 5 جولائی 2024 کا دن سب سے مختصر رہا تھا، جو معمول سے 1.66 ملی سیکنڈ کم وقت میں مکمل ہوا۔

زمین کی گردش میں تیزی کی وجہ؟

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ تیزی چاند کے کرہ ارض کے قریب ہونے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ جب چاند زمین کے شمالی یا جنوبی حصے میں زیادہ دور ہوتا ہے، تو اس کا اثر زمین کی گردش پر پڑتا ہے۔

آج یعنی اگست 5 کو چاند زمین کے جنوب کی طرف زیادہ ہوگا، جس کی وجہ سے گردش میں تیزی آ سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے لیے سوال

یہ بات سب کو پریشان کر رہی ہے کہ زمین کی گردش تیز ہو رہی ہے، کیونکہ زمین کی گردش کا سست ہونا ایک قدیم رجحان ہے۔

تقریباً 245 ملین سال پہلے، جب ڈایناسور زمین پر موجود تھے، دن 1.5 گھنٹے کم تھے، اور اس کے بعد سے زمین کی گردش سست ہو رہی ہے۔

1973 کے بعد سے ریکارڈ کے مطابق زمین کی گردش میں آہستہ آہستہ سست روی دیکھی گئی ہے۔

تاہم حالیہ چند برسوں میں زمین کی گردش کی تیز رفتاری ایک غیر متوقع تبدیلی ہے، جسے چاند کی گردش سے سمجھا جا رہا ہے۔

اس کے باوجود، 2023 میں نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق نے یہ قیاس کیا ہے کہ شاید 2010 کے بعد زمین کے اندرونی حصے کی حرکت سست ہوئی ہو، جس کی وجہ سے زمین کی گردش تیز ہو رہی ہو۔

تاہم، اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس تیز رفتار گردش کا کسی بھی انسان کی روزمرہ زندگی پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ صرف ایک سائنسی تجزیہ ہے جو سائنسدانوں کے لیے مزید تحقیقات کی دعوت دے رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button