دنیا

امریکا میں طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ائیر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پرگر کر تباہ ہو گیا۔

فیوڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق بیچکرافٹ 300 طیارہ منگل کی دوپہر چنلے میونسپل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فیڈرل ایوی ایشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق طیارے پر سوار تمام چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button