اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے نو مئی کو شیئر پاؤ پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔




