ایشیاء کپ شیڈول سے متعلق بی سی سی آئی سے بات چیت کررہے ہیں، محسن نقوی
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کہتے ہیں ایشیا کپ شیڈول سے متعلق بی سی سی آئی سے بات چیت کررہے ہیں۔ امید ہے ایشیا کپ کے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، اجلاس میں کرکٹ کی بہتری پر بات ہوئی ، تمام پچیس ممبرز نے شرکت کی۔
کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، سیاست کو تنظیم کے معاملات سے دور رکھنے پر سب نے اتفاق کیا۔
انہوں نے خطاب میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے۔
اے سی سی کے اجلاس میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ دو دن بڑے یادگار ہیں ، کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا، بڑے اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی، ایشیا کپ سےمتعلق جلد فیصلہ ہو گا، یہ ٹیم ورک ہے ہم ایسی میٹنگز جاری رکھیں گے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ڈھاکا نہیں آ سکے، ایسا ہوتا ہے، میں بھی سنگاپور نہیں جاسکا تھا۔
شیڈولڈ کی وجہ سے ایسا چلتا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ تمام ممبران آئے، ابھی اعلان کا انتظار کریں، بنگلا دیش بورڈ کے ساتھ بھی مختلف معاملات پر بات جاری ہے۔




