پاکستان

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کا واقعہ، نئے حقائق سامنے آگئے

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کا واقعہ نئے حقائق سامنے آگئے، مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنی  پریس کانفرنس میں کہا اس طرح کے قتل کا کوئی معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا، دہرے قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مرد اور خاتون کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

حقیقت یہی ہے کہ مرد و خاتون کے درمیان ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون کے پانچ بچے ہیں، مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں۔

اس کیس میں جو بھی ملوث ہو گا اس کو گرفتار کریں گے اور قرار واقعی سزا دیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے، حکومت کی ذمے داری ہے غیر قانونی جرگوں کو روکے، ہم آئینی اور قانونی راستوں سے ہی لوگوں کو انصاف دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی ویڈیو کی وائرل ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیا اور آئی جی ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

جو بھی کیس میں ملوث ہوگا اس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہی ہے۔

اس کیس میں بھی ریاست مظلوموں کے ساتھ ہے، ڈی ایس پی کو معطل کر دیا ہے، میں اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button